تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے حساس ادارے کے ریٹائرڈملازم کو کچل ڈالا
لاہور( کر ائم سیل) رائے ونڈ کے علاقے میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے حساس ادارے کے ریٹائرڈملازم کو کچل کر موقع پر ہی ہلاک کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ مقامی گاؤں کا رہائشی محمد رمضان رائے ونڈ روڈ پر جارہا تھا کہ اس دوران تیز رفتا رٹریکٹرٹرالی نے اسے کچل کر ہلاک کردیا۔اس سلسلہ میں مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے، اسکی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مارہی ہے۔