ون ویلنگ اور خطر ناک ڈرائیونگ کیخلاف مہم جاری 96 افراد گرفتار کر لئے گئے

ون ویلنگ اور خطر ناک ڈرائیونگ کیخلاف مہم جاری 96 افراد گرفتار کر لئے گئے

  

لاہور(وقائع نگارخصوصی )ٹریفک پولیس کی ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنیوالوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے ،جس میں اب تک 96افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے انکی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے ۔ تاہم اس سلسلے میں سی ٹی او لاہور طیب حفیظ نے ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں مہم کو کامیابی سے جاری رکھیں ۔سی ٹی اونے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں کیونکہ وہ نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان ومال کے لئے بھی خطرہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا ۔اب تک اس مہم میں 96افراد کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات کا اندراج کیا گیااور انکی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ کے عمل کو یقینی بنائیں اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں ۔

مزید :

علاقائی -