باغبانپورہ ،دوکان کی لفٹ گرنے سے 3افراد شدید زخمی ہو گئے

باغبانپورہ ،دوکان کی لفٹ گرنے سے 3افراد شدید زخمی ہو گئے
 باغبانپورہ ،دوکان کی لفٹ گرنے سے 3افراد شدید زخمی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سیل)باغبانپورہ کے علا قہ میں دکان کی لفٹ گرنے سے 3افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال پہنچادیا گیا ۔ڈاکٹرروں کے مطابق ایک شخص ٹانگ اوردوسرا بازو سے محروم ہو چکا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق تھانہ با غبانپورہ کے علاقہ میں جاوید برادز کی دکان پر لفٹ گرنے سے لفٹ میں سوار افراد عمران، خالداور ابرار شدید زخمی ہو گئے ۔جن کو ریسکیونے فوری طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔اس حادثہ میں عمران اپنی ٹانگ اور ابرار بازو سے محروم ہو گیا جبکہ خالد کو بھی شدید چوٹیں آئیں۔پو لیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید :

علاقائی -