اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا پاکستان کی شکایت پر دورہ ورکنگ باﺅنڈری

اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا پاکستان کی شکایت پر دورہ ورکنگ باﺅنڈری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                              سیالکوٹ (مانٹیرنگ ڈیسک،آن لائن،آئی این پی ،اے این این) بھارتی فوج نے سیالکوٹ سے ملحقہ ورکنگ باﺅنڈری پر گزشتہ روز پھر بلا اشتعال فائرنگ سے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی پر دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کی شام بھارتی فوج نے سیالکوٹ سے ملحقہ ورکنگ باﺅنڈری پر ایک بار پھر چار وا سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری کی۔ بھارتی فورسز نے باجرہ گڑھی، دھمالہ، تلسی پور اور بھگیاڑی میں سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم بھارتی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔منگل کے روز پاکستان اوربھارت کے ڈائریکٹرز ملٹری آپریشن کے درمیان ہفتہ وار ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔ پاکستانی ڈیم ایم او نے بھارتی ہم منصب کو کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فوج کی کارروائیوں پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ بھارت شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔
دریں اثناءاقوام متحدہ کے فوجی مبصرین نے پاکستان کی شکایت پر سیالکوٹ ورکنگ باو¿نڈری پر بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متاثرہ افراد سے ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مبصر گروپ نے ورکنگ باو¿نڈری کے چارواہ، چپراڑ اور پوکھلیاں سیکٹرز کا دورہ کیا اور بھارتی جارحیت سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے شواہد اکٹھے کئے اور متاثرہ علاقوں میں لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ مبصر گروپ نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا اور بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے یکم اکتوبر سے اب تک ورکنگ باو¿نڈری پر 24 بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جس میں 11 شہری شہید ہوئے جبکہ کنٹرول لائن پر 26 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس میں ایک شہری نے جام شہادت نوش کیا۔

مزید :

صفحہ اول -