امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،خاتون سمیت3پاکستانی جاں بحق

امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،خاتون سمیت3پاکستانی جاں بحق

  

شکاگو(اے این این) امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،3پاکستانی شہید ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں پائلٹ توصیف الرحمان،ڈاکٹر ماریہ اور ان کا شوہر شامل،مرنے والے کینساس کے رہائشی تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست شکاگو میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت3افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔مرنے والے تینوں افراد پاکستانی تھے جن کی شناخت پائلٹ توصیف،ڈاکٹر ماریہ اور ان کے شوہر کے بطور ہوئی ہے۔جاں بحق افراد کا تعلق کینساس سے تھا۔ طیارہ شکاگو کے نواحی علاقے پالوز ہلز میں گرا۔ عینی شاہدین کے مطابق جہاز نے پہلے علاقے کے متعدد چکر لگائے پھر درختوں سے ٹکرایا اور ایک میدان میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے باعث جہاز میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید :

صفحہ اول -