قوم کے محافظ خواب خرگوش کے مزے لینے لگے سائلین داد رسی کے بغیر جانے پر مجبور

قوم کے محافظ خواب خرگوش کے مزے لینے لگے سائلین داد رسی کے بغیر جانے پر مجبور
 قوم کے محافظ خواب خرگوش کے مزے لینے لگے سائلین داد رسی کے بغیر جانے پر مجبور

  

لاہور(کرائم سیل)قوم کے محافظ خواب خرگوش کے مزے لینے لگے ،عوام کا اللہ حافظ،تھانہ مغل پورہ میں سائلین بغیر دادرسی کے واپس گھروں کوجانے پر مجبور ہوگئے ۔پیٹی بھائی کو نیند سے اٹھانے کی بجائے پولیس اہلکاروں نے یہ بتا کر کہ\"صاحب\"میٹنگ میں ہیں سائلین کو خوار کرنے کی ٹھان لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مغلپورہ میں پولیس اہلکاروں نے تھانہ میں خواب خرگوش کے مزے لینا معمول بنا لیا ہے ۔اس حوالے سے نمائندہ\" پاکستان\" سے گفتگو کرتے ہوئے تھانہ میں آئے ہوئے سائلین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرظ پر بتایا کہ انہیں تھانہ میں کسی بھی قسم کی درخواست درج کروانے کے لیے کئی کئی گھنٹوں تک تھانہ کے باہر کھڑاکرویا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب تھانہ میں موجود پولیس اہلکار کمروں میں چارپائیاں ڈال کر خواب خرگوش کے مزے لیتے رہتے ہیں ۔ گیٹ پر کھڑا پولیس کانسٹیبل تھانہ میں میٹنگ جاری ہونے کا بہانہ کر کے سائلین کو اندر نہیں آنے دیتاجس کی وجہ سے ہمیں تھانہ کے باہر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ معاملہ کی انکوائری کی جائے۔اس معاملے میں تھانہ باغبانپورہ میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ الزامات بے بنیاد ہیں،جن پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی نہیں ہوتی صرف وہی ریسٹ روم میں سوتے ہیں جبکہ تھانہ میں رش کم کرنے کے لیے غیر متعلقہ افراد کو داخل نہیں ہونے دیا جاتا اور باہر انتظار کرنے کو کہا جاتا ہے۔

مزید :

علاقائی -