پرویزالٰہی غلط فہمی میں ہیں، اقتدار کیلئے دوبارہ بیساکھیاں نہیں ملیں گی،زعیم قادری

پرویزالٰہی غلط فہمی میں ہیں، اقتدار کیلئے دوبارہ بیساکھیاں نہیں ملیں ...

  

لاہور)پ ر ( سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں تمام ترسیاسی اتحادوں اور ہاتھ پاﺅں مارنے کے باوجود چوہدری برادران کے ہاتھ شرمناک شکست کے علاوہ کچھ نہیں آیا۔ پرویزالٰہی نہ جانے کونسی غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔ وہ خاطر جمع رکھیں اب کبھی بھی انہیں اقتدار تک پہنچنے کے لئے دوبارہ بیساکھیاں نہیں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے جلسے کا انجام بھی فیصل آباد جیسا ہو گا جہاں عوام نے جلسے میں شرکت نہ کر کے نام نہاد انقلابیوں کو مسترد کر دیا اور اب لاہور میں بھی ثابت کریں گے کہ وہ ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت چوہدری برادران اپنا وزن جس پلڑے میں ڈالتے ہیں اس کو بھی لے ڈوبتے ہیں۔ اسی لئے عوام انہیں پہلے ہی دیوار سے لگا چکے ہیں۔ سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ پرویزالٰہی جیسے سازشی عناصر کے چہرے عوام بخوبی پہچان چکے ہیں۔ وہ اپنے بے سروپا بیانات کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ قومی لیڈر بننے کے لئے دن میں خواب دیکھنے والے ہوس اقتدار میں ”آستانہ قادریہ“ تک جا پہنچے لیکن انہیں مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا اور دوبارہ قسمت آزمائی کے لئے 2018ءکا انتظار کرنا پڑے گا۔ سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ اپنے دوراقتدار پر ناز کرنے والے پرویزالٰہی کی اصل کارکردگی کی داستانیں زبان زدعام ہیں جس میں کرپشن اور لوٹ مار کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران پنجاب کی فکر مت کریں‘ عوام سیاسی طور پر باشعور ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال عام انتخابات میں دوٹوک فیصلہ دے دیا ہے کہ پنجاب مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور انشاءاللہ اپنی کارکردگی کے باعث ہمیشہ رہے گا۔دریں اثناءسید زعیم حسین قادری نے عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تقریر کرنے سے پہلے حقائق کا جائزہ ضرور لیا کریں‘ مشورہ مفت ہے۔ پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا اور بڑے مگرمچھوں کے خلاف موثر کارروائی کی گئی۔ بجلی چوروں سے 72 کروڑ روپے کی بھاری رقم وصول کی گئی۔ عمران خان بتائیں خیبرپختونخوا میں بجلی چوروں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنے میں کھڑے چند سو افراد کو اب معاف کر دیں اور انہیں گھر جانے دیں

مزید :

صفحہ اول -