شادباغ،معمولی تنازع پر لڑائی ،4 بچوں کا باپ تشدد سے جاں بحق

شادباغ،معمولی تنازع پر لڑائی ،4 بچوں کا باپ تشدد سے جاں بحق

  

لاہور (کرائم سیل) شادباغ کے علاقہ میں معمولی تنازع پر لڑائی نے چار بچوں کے باپ کی جان لے لی ،تمام ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ شادباغ کے علاقہ یسرف کالونی کارہائشی ابراہیم مقامی دفتر میں کام کرتا تھا،گزشتہ روز دفتر سے فارغ ہو کر واپس گھر لوٹ رہا تھا کہ راستے میں اپنے ہی محلہ داروں سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر تین افراد نے ابراہیم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر ابراہیم کی حالت انتہائی غیر ہو گئی ۔مقامی افرادکی اطلاع پرریسکیو اہلکاروں نے شدید زخمی ابراہیم کو مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے ابراہیم کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ ماٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کر وادیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی ابھی تک پہچان نہیں ہو سکی ،مقتول کے ورثاءکی جانب سے اگر کوئی درخواست موصول ہوئی تو کارروائی کی جائے گی اور جلد ہی ملزمان کوگرفتار کرلیا جائے گا۔

لاہور(کر ائم سےل)جیل روڈ پر واقع سرکاری

مزید :

علاقائی -