سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی اسمبلی میں تقریری کا متن طلب کرلیا

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی اسمبلی میں تقریری کا متن طلب کرلیا
سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی اسمبلی میں تقریری کا متن طلب کرلیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری ہے جبکہ عدالت نے وزیراعظم کی اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کا متن طلب کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے جبکہ درخواست گزار انصاف فورم کے گوہر نواز سندھو نے دلائل کا آغاز کردیا۔ دوران سماعت جسٹس جواد نے سرکاری وکیل کو کہاکہ ہمیں وزیراعظم کی اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کا سرکاری متن دیا جائے جبکہ اس موقع پر گوہر نواز نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ تقریر کا متن حاصل کرنے کے لئے درخواست دے رکھی ہے لیکن اس پر کوئی جواب نہیں آیا ہے ، وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسمبلی فلور پر غلط بیانی کی جس کے بعد وہ صادق اور امین نہیں رہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے خاتمے کے لئے وزیراعظم نواز شریف نے اسمبلی میں بیان دیا تھا کہ حکومت نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دھرنوں کے خاتمے کے لئے ضامن کا کردار ادا کرنے کا نہیں کہا۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -