سکھ حکمران رنجیت سنگھ کی پوتی نے نئی پارٹی بنا لی
کراچی (ویب ڈیسک) سکھ حکمران راجہ رنجیت سنگھ کی پوتی جو پاکستان میں مقیم ہیں ، نے نیو تحریک پاکستان کے نام سے سیاسی تشکیل دیدی ہے اور رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مقیم عاصمہ امین خورشید بھنداڑی نے مقامی اخبار کو بتایا کہ وہ نیوتحریک پاکستان کو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں متحرک کردیں گی اور آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے ،وہ پارٹی ٹکٹ بغیر کسی فیس کے میرٹ پر جاری کریں گی اور ملک بھر میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گی۔ مسز بھنداڑی کاکہنا ہے کہ ان کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے تاہم انکی پیدائش کراچی میں ہوئی ہے اور اب وہ کراچی والی ہی کہلاتی ہیں ۔انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن ضرور لڑیں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں عاصمہ بھنڈاری نے پاکستان کے چار سے زیادہ صوبے بنانے کی مخالف کی ۔انکا کہنا تھا کہ تربیلا ڈیم سے حکومت کو ایک روپے فی یونت بجلی ملتی ہے لیکن ہمیں فی یونٹ 27 روپے دی جاتی ہے۔وہ اس ظلم کو ختم کریں گی اور برسراقتدار آکر بجلی گیس سستی کرینگی۔