صدر ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 20 اکتوبر طلب کر لیا

صدر ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 20 اکتوبر طلب کر لیا
صدر ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 20 اکتوبر طلب کر لیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )صدرمملکت ممنون حسین نے 20 اکتوبر کی شام 4 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پاک بھارت سرحدی کشیدگی اور دیگر ملکی امور پر بحث ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس 20 اکتوبر کو شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں معمول کی کارروائی کے علاوہ پاک بھارت سرحدی کشیدگی سمیت دیگر اہم ملکی امور پر بحث کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے منتخب ایوان کو ورکنگ باﺅنڈری اور لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ ورکنگ باﺅنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ سے اشتعال انگیزی جاری ہے اور پاک فوج بھی اس کا موثر جواب دے رہی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -