چورانوے سالہ برطانوی شخص نے ونگ واکنگ کا شاندار مظاہرہ کر ڈالا

چورانوے سالہ برطانوی شخص نے ونگ واکنگ کا شاندار مظاہرہ کر ڈالا
چورانوے سالہ برطانوی شخص نے ونگ واکنگ کا شاندار مظاہرہ کر ڈالا

  

 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )بلند ہمتی،پختہ عزم اور جذبے کی کوئی عمر نہیں ہوتی اور یہ بات برطانیہ کے94سالہ دادا ابا نے حال ہی میں ثابت کردکھائی ہے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے94سالہ ٹام لاکی نے دوہرے پر والے طیارے پر کھڑے رہ کرونگ واکنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا اور جبل الطارق کی چٹان کے گرد دو چکر لگائے۔مہم جو دادا ابا جان لاکی میکینکل لفٹ کی مدد سے بوئنگ سٹیئرمین نامی طیارے پر سوار ہوئے جہاں انکا جسم حفاظتی بیلٹ کی مدد سے طیارے کے پَر وں سے جکڑ دیا گیا۔لاکی نے جواں ہمتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہزاروں فٹ کی بلندی پر اپنی پرواز کا آغاز کیا اور25منٹ تک طیارے کیساتھ ا±ڑان بھرتے ہوئے جبل الطارق کے گرد دو بار چکر لگائے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال 93سال کی عمر میں ونگ واکنگ کرنےوالے ٹام لاکی کا نام دنیا کے معمر ترین ونگ واکر کی حیثیت سے گینز ریکارڈ بکس میں درج کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی یہ اعزازانہی کے پاس تھا جو انہوں نے85سال کی عمر میں اپنی اہلیہ کی وفات کے بعد انہیں خراجِ تحسین دینے کیلئے پیش کیا تھا۔

مزید :

تفریح -