عمران غریب عوام کو زندہ لاشیں کہنے پرمعافی مانگیں: شرجیل انعام میمن

عمران غریب عوام کو زندہ لاشیں کہنے پرمعافی مانگیں: شرجیل انعام میمن
عمران غریب عوام کو زندہ لاشیں کہنے پرمعافی مانگیں: شرجیل انعام میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن غریب عوام کی توہین برداشت نہیں کرسکتے، عمران خان غریبوں کو زندہ لاشیں اور بھیڑ بکریاں کہنے پر معافی مانگیں۔
شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان غریب عوام کی بات کرتے ہیں اور خود وی آئی پی کنٹینر میں بیٹھے ہیں ،انہیں عوام کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں دیں گے، سیاسی رہنماﺅں کا مذاق اڑانے کے بعد عمران خان نے عوام کی توہین شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے کچھ لوگوں کو پیپلزپارٹی کاعوام کے درمیان رہناہضم نہیں ہوتا،کنٹینر پرکھڑے ہوکرلوگوں کی نقلیں اتارنا اورسیاستدانوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ بدتمیزی کی سیاست کا کریڈٹ بھی چیئرمین تحریک انصاف کو ہی جاتا ہے اس لئے وہ اپنی زبان کو لگام دیں۔
وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک جماعت کے سربراہ ہیں ان کی عزت کرتے ہیں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ اپنی تقریروں میں سیاسی رہنماﺅں کے بعد عوام کی تذلیل کریں اور انہیں بھیڑ بکریاں یا زندہ لاشیں کہیں، آج اگرانہیں مقبولیت ملی ہے تو وہ نہ بھولیں یہ عوام کی وجہ سے ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ 18 اکتوبر کے جلسے میں لاکھوں لوگ شرکت کریں گے اور بلاول بھٹو زرداری اپنے تاریخی خطاب میں سانحہ 18 اکتوبر اور پارٹی پروگرام سے متعلق آگاہ کریں گے۔

مزید :

کراچی -