پٹرول، ڈیزل مزید سستا ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے

پٹرول، ڈیزل مزید سستا ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے
پٹرول، ڈیزل مزید سستا ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) مقامی سطح پر آئندہ ماہ پٹرول و ڈیزل مزید سستا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 4 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔عالمی معاشی ترقی کی رفتار میں کمی کے خدشات کے باعث طلب کا زور ٹوٹنے سے خام تیل کی قیمت مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔بین الاقوامی منڈی میں خام تیل 88 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگیا۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت بین الاقوامی سطح پر آئل کی قیمتوں میں گراوٹ کا فائدہ عوام کو منتقل کرنا چاہے تو نومبر کے لیے بھی پٹرول و ڈیزل کے نرخوں میں کمی دیکھی جاسکتی ہے، پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے بین الاقوامی ادائیگیوں کا بوجھ بھی کم ہونے کی امید ہے۔

مزید :

بزنس -