قومی ایئر لائن مسافروں کا سامان کراچی چھوڑ آئی

قومی ایئر لائن مسافروں کا سامان کراچی چھوڑ آئی
قومی ایئر لائن مسافروں کا سامان کراچی چھوڑ آئی

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی ایئر لائن کا ایک نیا کارنامہ سامنے آگیا ہے ، کراچی سے ملتان جانیوالی فلائٹ کا عملہ مسافروں کا سامان کراچی ہی چھوڑ آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 330کے مسافروں کو اس وقت شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کا سامان کراچی ایئر پورٹ پر رہ گیا ہے ۔ ایئرلائن ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی سے ملتان کے لیے اگلی پرواز2دن بعد آئی گی لہذا سامان بھی 2 دن بعد پہنچے گا ۔ فلائٹ میں بیرون ملک سے آنے والے ٹرانزٹ مسافر بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان -