کنیئرڈ کالج میں بم کی اطلاع ڈرامہ نکلی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کنیئرڈ کالج میں مبینہ طور پر بم کی موجودگی کی اطلاع ڈرامہ نکلی, پولیس کا کہنا ہے کہ یہ طالبات کی شرارت تھی ۔تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان نے کالج میں موجود اپنی دوست کو فون پر باہر آنے کا کہا اور جب کافی دیر تک بھی لڑکی باہر نہ آئی تو گاڑی میں سوار دو نوجوانوں نےایک دھمکی آمیز خط کالج کے گارڈ کو تھما دیاجس پر لڑکیوں کو چھٹی دے کر پورے کالج کی تلاشی لی گئی تو کوئی بم نہ ملا۔ دوسری جانب پولیس کے خواتین اہلکاروں نے مذکورہ لڑکیوں سے پوچھ گچھ بھی کی ہے اور ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ بہت جلد دونوں لڑکوں کو گرفتار کر لیں گے۔