پی ٹی آئی کو دھوبی گھاٹ جلسے کی اجازت نہ ملی

پی ٹی آئی کو دھوبی گھاٹ جلسے کی اجازت نہ ملی
پی ٹی آئی کو دھوبی گھاٹ جلسے کی اجازت نہ ملی

  

فیصل آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی عہدیداروں کی جانب سے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی۔تحریک انصاف نے متبادل کے طور پر اقبال سٹیڈیم کی بھی اجازت طلب کی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے وہاں بھی جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔انتظامیہ نے موقف اپنایا ہے کہ 25 اکتوبر کو محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی امید ہے جس کے بعد مجالس کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جس کے باعث انتظامیہ کو سیکورٹی سمیت دیگر معاملات میں دشواری کا سامنہ ہوگا جس کے باعث جلسے کے لیے جگہ دینے سے انکار کیا۔

مزید :

فیصل آباد -