ایل او سی پر جنگ جیسی صورتحال کے باوجود خاموشی سوالیہ نشان ہے: شیریں مزاری

ایل او سی پر جنگ جیسی صورتحال کے باوجود خاموشی سوالیہ نشان ہے: شیریں مزاری
ایل او سی پر جنگ جیسی صورتحال کے باوجود خاموشی سوالیہ نشان ہے: شیریں مزاری
کیپشن: Shireen Mazari

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ جیسی صورتحال کے باوجود حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، حکومت نے صرف خط لکھنے کا راستہ کیوں اختیار کیا؟ تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حکومت بھارتی جارحیت کی مذمت میں ناکام کیوں ہوئی؟حکومت نے بھارتی جارحیت کے باوجود تجارت بند کیوں نہیں کی؟کیا بھارت سے ذاتی تجارت کے باعث حکومت مذمت سے گریزاں ہے؟ انہوں نے کہا کہ حکومت سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی اپیل میں بھی ناکام رہی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -