اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کروانے پر 212 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کروانے پر 212 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل
اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کروانے پر 212 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق گوشوارے جمع نہ کروانے پر212 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان کو فوری طور پر کام کرنے سے روک دیا ہے۔ ان ارکان میں سینیٹ کے دو، قومی اسمبلی کے 41، پنجاب اسمبلی کے 100، سندھ اسمبلی کے 27، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے 33، بلوچستان اسمبلی کے 9 ممبران شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان ارکان کی رکنیت اس وقت تک معطل رہے گی جب تک وہ اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروا دیں گے۔ ان ممبران میں اویس مظفر ٹپی، عارف علوی، غلام ربانی کھر،سردار اویس لغاری اور قیصر جمال بھی شامل ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -