کولیسٹرول کم کرنے کے آسان طریقے

کولیسٹرول کم کرنے کے آسان طریقے
کولیسٹرول کم کرنے کے آسان طریقے

  

لند ن (نیوز ٖڈیسک)دل کے دورے کے بہت سے محرکات ہوتے ہیں، اس میں جین اور جنس بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن بہت سی وجوہات ہماری اپنی پیدا کردہ ہوتی ہیں۔ مثلاً ہم کیا کھاتے ہیں اور ہماری خوراک میں کیاکیا شامل ہے۔ سائنس دانوں نے اس پر بہت تحقیق کی ہے اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ خوراک میں معمولی سی تبدیلی ہمیں دل کے دورے سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ یہاں آپ کو ان 15 طریقوں کے حوالے سے بتایا جارہا ہے جن پر عملدرآمد کرکے آپ کولیسٹرول کو کم کرسکتے ہیں اور ہارٹ اٹیک سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

-1 گوشت ہمیشہ کفایت شعاری سے کھائیں۔

-2 فل کریم دودھ سے اجتناب برتیں اور ”نان فیٹ“ ڈیری مصنوعات استعمال کریں۔

-3 گھر میں بنائے گئے پاپ کارن، گاجریں، ڈرائی فرٹس کا استعمال کریں اس لئے کہ ان میں فیٹ کی مقدار آلوﺅں کے چپس اور کینڈی بار سے کم ہوتی ہے۔

-4 کھانا پکانے میں سیر شدہ چربی کا استعمال گھٹائیں۔

-5 پام اورکوکونٹ آئل کے استعمال میں کمی لائیں اس لئے کہ ان دونوں مصنوعات میں سیر شدہ چربی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

-6 ہفتے میں چار مرتبہ سے زائد انڈے کی زردی استعمال نہ کریں۔ انڈے کی سفیدی کو دیگر غذاﺅں میں شامل کرکے کھائیں، دن میں 6 اونس سے زائد مرغی کا گوشت، مچھلی اور گوشت نہ کھائیں۔ اس کے علاوہ جگر، دماغ اور گردے کھانے سے بھی پرہیز کریں۔

-7 کاربوہائیڈریٹس یعنی نشاستہ دار غذاﺅں کا استعمال بڑھادیں۔ سبز پتوں والی سبزیوںکو اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنائیں۔

-8 پھلوں اور سبزیوں کو باقاعدہ کھانے کا حصہ بنائیں۔

-9 اخروٹ بھی قدرتی تحفہ ہے۔ یہ دل کے دورے کو روکتا ہے، اگرچہ اس میں پروٹین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے لیکن پھر بھی صحت بخش ہوتے ہیں۔

-10 جن ممالک میں مچھلی زیادہ مقدار میں کائی جاتی ہے وہاں دل کے دورے کے امکانات بہت کم پائے جاتے ہیں، گویا کسی کو بھی ہارٹ اٹیک سے بچنے کے لئے مچھلی کو دسترخوان کی زینت بنانا ہوگا۔

-11 بہت ہی سادہ الفاظ میں ڈاکٹری نصیحت ہے کہ نمک کا استعمال کم کردیں۔

-12 بازار سے خریدی جانے والی تمام غذائی مصنوعات کی پیکنگ پر درج ہدایات کو غور سے پڑھیں اور دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

-13 مناسب وقفے سے ڈاکٹر سے اپنا طبی معائنہ لازمی کروائیں۔

-14 روزانہ کی واک آپ کی زندگی کا لازمی جزوہونا چاہیے۔

مزید :

تعلیم و صحت -