سائٹ سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ، بھتہ خور گرفتار، 3 ساتھی فرار

سائٹ سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ، بھتہ خور گرفتار، 3 ساتھی فرار
سائٹ سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ، بھتہ خور گرفتار، 3 ساتھی فرار
کیپشن: Karachi City Map

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سائٹ سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ کے دوران بھتہ خور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈی ایس پی قمر احمد کے مطابق ملزم سبزی منڈی کے تاجر سے بھتہ لینے آئے تھے تاہم پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی ملزم اور پولیس اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تاہم ایک بھتہ خور کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے 3 ساتھی فرار ہو گئے۔ ڈی ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم محمد زادہ متعدد وارداتوں میں ملوث ہے اور اس کی نشاندہی پر مزید کارروائیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

مزید :

کراچی -