تحریک انصاف، عوامی تحریک اور حکومت جلد معاملات کو حل کریں: سیاسی جرگے کا مطالبہ

تحریک انصاف، عوامی تحریک اور حکومت جلد معاملات کو حل کریں: سیاسی جرگے کا ...
تحریک انصاف، عوامی تحریک اور حکومت جلد معاملات کو حل کریں: سیاسی جرگے کا مطالبہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن کے قائم کردہ سیاسی جرگے کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک زیادہ دیر تک سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا، یہ بحران چاہے کب تک چلتا رہے بالا آخر تینوں فریقین کو مذاکرات کرنا ہی پڑیں گے، اس لئے سب لوگ مل بیٹھ کر بات کر کے عوام کو ذہنی سکون کا تحفہ دیں۔ سیاسی جرگے کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ تینوں فریقین انتظار کرنے کی بجائے آگے بڑھ کر معاملات کو حل کریں، اسپیکر قومی اسمبلی نے ابھی تک تحریک انصاف کے استعفے منظور نہیں کئے ہیں اور ہمارا بھی ان سے مطالبہ ہے کہ وہ یہ استعفے مسترد کر دیںکیونکہ اگر یہ استعفے منظور ہو گئے تو ملک میں بڑا سیاسی ڈیڈلاک آ جائے گا۔ انہوں نے عمران خان سے بھی استعفوں کے معاملے پر نظر ثانی کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کپتان کے اس نظر ثانی کے فیصلے کو پسند کریں گے۔ اس موقع پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپنی کمیٹی کا اجلاس بلا کر مثبت پیش رفت کریںاور تینوں فریقین سنجیدہ مذاکرات کریں تا کہ ملک کو اس ماتحان سے نجات ملے۔ اس قبل سیاسی جرگے کا اجلاس رحمان ملک کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں سراج الحق، رحمان ملک، جی جی جمال، کلثوم پروین اور میر حاصل بزنجو نے شرکت کی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -