موبائل فون خاتون کے ہاتھ میں پھٹ گیا

موبائل فون خاتون کے ہاتھ میں پھٹ گیا
موبائل فون خاتون کے ہاتھ میں پھٹ گیا

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) موبائل فون کیلئے غیر معیاری چارجر اور بیٹری کا استعمال کس قدر خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اس کی ایک تازہ مثال چین میں دیکھنے میں آئی جہاں بس میں سوار ایک خاتون کا موبائل اس کے ہاتھ میں ہی پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی۔ یہ خاتون صوبہ سشوان میں ایک بس میں سوار تھی اور فون استعمال کررہی تھی کہ یہ اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی وجہ سے یہ حادثہ ریکارڈ ہوگیا ہے اور اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر عام ہوچکی ہے۔ موبائل کے آگ پکڑتے ہی بس میں موجود مسافر اور ڈرائیور جان بچانے کیلئے بھاگ کھڑے ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ فون کی غیر معیاری بیٹری کی وجہ سے رونما ہوا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -