عمران ’ناتجربہ کار‘ہیں، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر سپریم کورٹ سے مہلت مانگوں گا: خورشید شاہ

عمران ’ناتجربہ کار‘ہیں، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر سپریم کورٹ سے مہلت ...
 عمران ’ناتجربہ کار‘ہیں، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر سپریم کورٹ سے مہلت مانگوں گا: خورشید شاہ

  

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءاور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر بات ہوئی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس عہدے پر تعیناتی کے طریقہ کار پر غورو خوض کی ضرورت ہے اس لئے بطور اپوزیشن لیڈر سپریم کورٹ سے اس معاملے پر مزید مہلت کی استدعاکروں گا، وزیر اعظم کو اس پر اعتراض نہیں ہے تاہم سپریم کورٹ کا حکم مانیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جیالوں کو لاشیں بول کر ان کی انسانوں کی توہین کی، جنرل ایوب بھی کچھ ایسی ہی باتیں کیا کرتے تھے اور عمران خان بھی چونکہ ناتجربہ کار سیاستدان ہیں تو ان کو ابھی صرف ناچنے والے برگر ہی مطلوب ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -