اتحاد ائیر لائنزنے مسافروں کی مشکل آسان کر دی

اتحاد ائیر لائنزنے مسافروں کی مشکل آسان کر دی
اتحاد ائیر لائنزنے مسافروں کی مشکل آسان کر دی

  

ابوظہبی(نیوزڈیسک) چھوٹے چھوٹے پاﺅں سیٹوں کو مارتے ہوئے چیختے چلاتے بچے یا بور ہو کر پورے جہاز میں ادھم مچانے والے بچے آپ نے دیکھے ہوں گے اس لئے بچوں کے ساتھ اڑان بھرنا بعض اوقات ایک ڈراﺅنا خواب بن جاتا ہے، لیکن ایک ایئر لائن نے بچوں کے ساتھ سفر کرنے والی فیملیز کے لئے اس مسئلے کا حل پیش کر دیا ہے، اس سلسلے میں اتحاد ایئر ویز کی طرف سے ایک سروس مہیا کی گئی ہے جس میں بچوں والی فیملیز کو یقین دلایا جاتا ہے کہ دوران پرواز ان کے بچے پ±رسکون رہیں گے، اس ضمن میں شیر خوار بچوں کے لئے علیحدہ پالنے بنائے گئے ہیں اور اورنج رنگ کے ایپرن میں ملبوس خوبصورت خواتین ان کی دلجوئی کے لئے موجودہوتی ہیں، جنہیں بچوں کے ساتھ نپٹنے کی خاص تربیت دلائی گئی ہے۔ ایئر لائن نے اس سروس کا نام نینی سروس رکھا ہے اور اس خدمت کے عوض کوئی اضافی معاوضہ بھی طلب نہیں کیا جاتا، اس سلسلے میں پرواز کرنے والے ننھے مسافروں کی تفریح کا جملہ سامان جہاز میں موجود ہے، جس میں بچوں کے پنگوڑے، رِی فل بوتلوں کے علاوہ جاودئی کرتب دکھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -