لذیز ترین کاجو کی برفی بنانے کا آسان طریقہ

لذیز ترین کاجو کی برفی بنانے کا آسان طریقہ
لذیز ترین کاجو کی برفی بنانے کا آسان طریقہ

  

 ممبئی(نیوزڈیسک)یہ حقیقت ہے کہ ہمارے منہ میں مٹھائی کے حق میں انتہائی مہربان دانت موجود ہیں۔ ہم ایک خاص قسم کی مٹھائی تیار کرنے کی ترکیب نذرِ قارئین کر رہے ہیں۔

اجزا:

پسا ہوا کاجو    ڈیڑھ کپ

چینی    ایک کپ

خشک دودھ    آدھ کپ

بڑی الائچی پسی     چمچ1/8

پانی    دو کھانے کے چمچ

ورق نقرہ    20عدد

طریقہ تیاری:

٭.... کڑاہی آگ پر رکھیں گرم ہونے پر چینی اور خشک دودھ اس میں ڈال دیں، دو یا تین منٹ تک ہلاتے رہیں جب تک کہ یہ گرم نہ ہوجائے، ایک مکسنگ باﺅل میں کاجو کا سفوف ڈایں، اب اسے چینی اور دودھ کے پاﺅڈر میں ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور اس میں بڑی الائچی کا سفوف ڈال کر ملائیں۔ اب انہیں کسی شے سے ہلاتے رہیں یہاں تک کہ کاجو سے تیل نکلنا شروع ہو جائے، ہاتھوں اور بیلن پر گھی لگا کرانہیں چکنا کر لیں تاکہ بیلنے میں آسانی ہو، اب تیار آٹے کو بیل کر ویکس پیپر پر رکھیں تاکہ چپکے نہ، اب حسب منشا شکلوں میں اسے کاٹ لیں،آدھ گھنٹے تک فریج میں رکھ دیں۔

اب ان ٹکڑوں پر چاندی کے ورق لگا کر اچھی طرح پھیلا دیں، آپ کی مٹھائی تیار ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -