بلاول معافی کے ساتھ ذمہ داروں کا تعین بھی کریں،گلی محلوں کی جماعت اب محلات میں بند ہے : ناہید خان

بلاول معافی کے ساتھ ذمہ داروں کا تعین بھی کریں،گلی محلوں کی جماعت اب محلات ...
بلاول معافی کے ساتھ ذمہ داروں کا تعین بھی کریں،گلی محلوں کی جماعت اب محلات میں بند ہے : ناہید خان

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کی ناراض رہنماءاور بے نظیر بھٹو کی سب سے قریبی ساتھی ناہید خان نے ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گلی محلوں کی جماعت اب محلات میں بند ہو کر رہ گئی ہے۔بلاول صرف معافی مانگنے کی بجائے ذمہ داروں کا تعین بھی کریں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناہید خان کا کہنا تھا سابق صدر آصف زرداری کی قیادت نے پیپلز پارٹی کو بہت پیچھے دھکیل دیا ہے۔ان کی مداخلت بلاول بھٹو کی سیاست کو بھی نقصان پہنچائے گی۔محترمہ کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کو خاندانی جماعت بنا دیا گیا ہے۔اب کارکنان کو تیسرا آپشن نظر آ رہا ہے اس لیے وہ پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔

ناہید خان کے شوہر صفدر عباسی کا کہنا تھا کہ بلاول نے جن باتوں پر معافی مانگی وہ ہمارے اعتراضات تسلیم کرنا ہی ہے ، انہوں نے بھی انہی نکات کا ذکر کیا جن پر ہم سات سال سے نکات پر شور مچا رہے ہیں۔انہوں نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا کہ پارٹی انتخابات کروائے جائیں ہم ہر سطح پر حصہ لیں گے۔

مزید :

لاہور -