مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار،جلد پارٹی پر قابض قیادت سے جان چھوٹنے والی ہے: دوست محمد کھوسہ

مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار،جلد پارٹی پر قابض قیادت سے جان چھوٹنے والی ہے: ...
مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار،جلد پارٹی پر قابض قیادت سے جان چھوٹنے والی ہے: دوست محمد کھوسہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنماءاور سابق وزیر اعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے اور اس پر قابض قیادت سے بہت جلد پارٹی کی جان چھوٹنے والی ہے اور وزراءسمیت ممبران قومی اسمبلی کی ایک بہت بڑی تعداد عنقریب میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو چھوڑنے والی ہے، یہ تمام لوگ متحدہ مسلم لیگ میں جائیں گے اور آئندہ الیکشن اسی مسلم لیگ کے ٹکٹس پر لڑا جائے گا۔ نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں کارکنوں کے آسرے پر چلا کرتی ہیں مگر نواز لیگ نے ورکرز کو نظر انداز کیا، طاہر القادری اور عمران کان کے دھرنوں پر ان کواپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز یاد آ گئے ہیں اور ہر کسی کو بلا کر ترقیاتی فنڈز دے ہیں مگر اس سے پہلے ان ان سے ملنے میں بھی عار محسوس ہوتی تھی اور چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے سرکاری افسران ان کو ذلیل کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں کیوں پارٹی چھوڑوں؟ میں تو کئی سالوں سے اس پارٹی کا حصہ رہا ہوں اور اس کے لئے قربانیاں دیتا رہا ہوں، پارٹی ان لوگوں کو چھوڑنی چاہئے جنہوں نے اس کو گندہ کیا ہے لیکن اب تحلیل کا عمل شروع ہونے والا ہے اور ممکن ہے کہ اس سال کے آخر تک شریف برادران خود کو اکیلا کھڑا دیکھیںاور ساری مسلم لیگوں کو ایک کر دیا جائے گا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -