NA-149 ضمنی انتخاب:جاوید ہاشمی الیکشن جیت کر ’آزاد‘ جبکہ عامر ڈوگر ’تحریک انصاف‘ میں شامل ہوں گے

NA-149 ضمنی انتخاب:جاوید ہاشمی الیکشن جیت کر ’آزاد‘ جبکہ عامر ڈوگر ’تحریک ...
NA-149 ضمنی انتخاب:جاوید ہاشمی الیکشن جیت کر ’آزاد‘ جبکہ عامر ڈوگر ’تحریک انصاف‘ میں شامل ہوں گے

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے سینیئر سیاستدان اور NA-149 کے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ الیکشن جیت کر قومی اسمبلی میں پہنچاتوپاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کی بجائے اپنی آزاد حیثیت ہی برقرار رکھوں گااور عوام اور جمہوریت کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گا، ضمنی انتخاب میں مجھے ہرانا صرف شاہ محمودقریشی کی ضد ہے اور میرے خلاف ہونے والی تمام تر مہم انہی کا کیا دھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے ہر تقریر عامر ڈوگر کے حق میں کی مگر عمران خان نے ان کے حق میں ایک لفظ بھی نہیں بولا، تحریک انصاف کے جس جس کارکن کا دل کرے وہ مجھے ووٹ دے مگربے ایمانی کر کے جیتنے سے بہتر ہے کہ میں ہار ہی جاؤں۔ دوسری جانب ان کے مد مقابل امیدوار ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں کے ووٹ مجھے ہی ملیں گے اور میں الیکشن جیت کر باقاعدہ طور پر تحریک انصاف کا حصہ بنوں گا کیونکہ عمران خان نے بھی وہی نعرہ لگایا ہے جو بھٹو کا نعرہ تھا تاہم اسمبلی میں جا کر مستعفی نہیں ہو ں گا اور علاقے کے لوگوں کی خدمت جاری رکھوں گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -