ابھی تک جوان ہوں، سوانح عمری لکھنا شروع کی ہے: قائم علی شاہ

ابھی تک جوان ہوں، سوانح عمری لکھنا شروع کی ہے: قائم علی شاہ
ابھی تک جوان ہوں، سوانح عمری لکھنا شروع کی ہے: قائم علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اب بھی خود کو جوان سمجھتے ہیں جبکہ انہوں نے اپنی سوانح عمری بھی لکھنا شرو ع کردی۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تین دفعہ سندھ کے وزیر اعلیٰ رہنے والے قائم علی شاہ نے کہا کہ ابھی بھی جوان ہوں اور کون کہتا ہے کہ میں ذمہ داری نہیں سنبھال سکتا؟، اگر پارٹی چیئرمین نے کوئی ذمہ داری دی تو اسے قبول کروں گا اور ان کی توقعات پر پورا اتروں گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان دنوں ایک کتاب لکھ رہا ہوں ، جب ان سے پوچھا گیا کہ کون سی کتاب لکھ رہے ہیں؟ اس پر قائم علی شاہ نے بتایا کہ وہ اپنی سوانح عمری لکھ رہے ہیں۔

مزید :

کراچی -