فیس بک پر دوستوں کی شادیوں کی خبریں دیکھ دیکھ کر دلبرداشتہ نوجوان لڑکی نے ایسی چیز سے شادی رچالی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

فیس بک پر دوستوں کی شادیوں کی خبریں دیکھ دیکھ کر دلبرداشتہ نوجوان لڑکی نے ...
فیس بک پر دوستوں کی شادیوں کی خبریں دیکھ دیکھ کر دلبرداشتہ نوجوان لڑکی نے ایسی چیز سے شادی رچالی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  

مونٹریال(نیوزڈیسک) اگر آپ کنوارے ہیں تو فیس بک پر منگنی اور شادی کی پوسٹیں دیکھ کر کافی مایوسی کا شکار ہوتے ہوں گے لیکن اس خاتون نے اس کا ایسا توڑ نکالا کہ آپ بھی اسے داد دیں گے۔کینیڈا کی رہائشی 28سالہ کیٹ سیمپسن نے اس کا یہ حل نکالا کہ اس نے خود ہی سے شادی کرلی۔اس خاتون نے 100سے زائد افراد کی موجودگی میں اپنے آپ کو ہیرے کی انگوٹھی پہنائی۔اپنے باپ کا ہاتھ تھامے وہ سبز لباس میں تقریب میں آئی اور خود کو انگوٹھی پہنائی۔اس خاتون کا ہنی مون ’ڈیو‘نامی نوجوان نے پلان کیا اور یہ وہی نوجوان ہے جس کے ساتھ کیٹ کا تین سال تک دوستی کا رشتہ رہا لیکن پھر ان کا تعلق ٹوٹ گیالیکن دوستی کی وجہ سے ڈیو بھی اس شادی میں شریک ہوا۔”میں اپنی محبت ختم ہونے کی وجہ سے کافی دکھی تھی اور جب میں نے فیسبک پر اپنی ہم عمر دوستوں کو شادی کرتے ہوئے دیکھا تو میرے ذہن میں خیال آیاکہ میں خود سے شادی کرلوں گی تاکہ لوگوں کے منہ بھی بند ہوجائیں۔“

دنیا کی خوبصورت ترین استانی؟ریاضی کی ایک ٹیچر جس کی کلاس روم میں ایک ویڈیو نے دنیا میں دھوم مچا دی،یہ دراصل کون ہے؟حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

دو 10ہفتوں تک خود کے ساتھ کئی جگہوں پر گئی اور انجوائے کرنے کے بعد اس نے نئے سال کی رات کو شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔اس نے اپنے دوستوں اور والدین کی موجودگی میں اپنے آپ سے شادی کی اور خود کو انگوٹھی پہنائی۔”میری ماں کا کہنا ہے کہ اگر مجھے یہ بات پہلے معلوم ہوتی تو وہ میرے باپ سے شادی کرنے کی بجائے خود سے شادی کرلیتی۔“کیٹ کا کہنا ہے کہ لوگ مجھے پاگل کہہ رہے ہوں گے لیکن یہ شادی اس کے لئے بہت اہم ہے اور اب وہ فیسبک پر اپنی شادی کی پوسٹ لگاکر دوستوں کا منہ بند کرسکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -