آپ کو یقین نہیں آئے گا لیکن بھنڈی کے ذریعے ذیا بیطس، دمہ اور کڈنی کے امراض کا علاج کیا جاسکتا ہے، انتہائی مفید ترین طریقہ جانئے

آپ کو یقین نہیں آئے گا لیکن بھنڈی کے ذریعے ذیا بیطس، دمہ اور کڈنی کے امراض کا ...
آپ کو یقین نہیں آئے گا لیکن بھنڈی کے ذریعے ذیا بیطس، دمہ اور کڈنی کے امراض کا علاج کیا جاسکتا ہے، انتہائی مفید ترین طریقہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) بھنڈی ایک مقبول سبزی ہے اور اکثر گھروں میں پکائی جاتی ہے لیکن آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ اس کا پانی کئی بیماریوں جیسے ذیابیطس،دمہ،کولیسٹرول اور گردے کی بیماریوں کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔
بھنڈی میں وٹامنز،منرلز،پوٹاشیم،کیلشیم اور فولک ایسڈ پایا جاتا ہے۔جو لوگ ذیابیطس کا شکار ہیں ان کے لئے یہ بہت مفید ہے اور انہیں چاہیے کہ اس کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔کئی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ذیابیطس کے ابتدائی دنوں میں بھنڈی کے استعمال سے اس موذی بیماری سے نجات مل سکتی ہے۔بھنڈی کی وجہ سے نہ صرف آپ کا مدافعتی نظام بہتر ہوگا بلکہ کولیسٹرول کم رہے گا اور ساتھ ہی خون میں بلڈ شوگر لیول بھی ٹھیک رہے گا۔
بنانے کا طریقہ
تازہ بھنڈی لیں اور اسے اوپر اور نیچے سے کاٹ لیں۔اب اسے تین حصوں میں تقسیم کریںاور اب انہیں ایک گلاس میں ڈالیں۔اب بھنڈی کو ساری رات گلاس میں پڑا رہنے دیں اور اگلی صبح ناشتے کے بعد بھنڈی میں سے نکلنے والا پانی پی لیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -