معروف ماڈل نے ویڈیو پر اپنے جسم کا ایسا حصہ خود سے علیحدہ کرکے دکھادیا کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، ہنگامہ برپاہوگیا

معروف ماڈل نے ویڈیو پر اپنے جسم کا ایسا حصہ خود سے علیحدہ کرکے دکھادیا کہ ...
معروف ماڈل نے ویڈیو پر اپنے جسم کا ایسا حصہ خود سے علیحدہ کرکے دکھادیا کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، ہنگامہ برپاہوگیا

  

ماسکو (نیوز ڈیسک) شوبز کی دنیا میں پلاسٹک سرجری کے زریعے حسن میں اضافہ کوئی حیرت کی بات نہیں لیکن روس کی ایک مشہور ماڈل نے تو حد ہی کردی، اس حسینہ نے جعلی ہونٹ لگا رکھے تھے جنہیں اس نے خود ہی اپنے جسم سے علیحدٰہ کر کے دکھا دیا۔

ویب سائٹ WWWN کی رپورٹ کے مطابق خوبرو ماڈل ایولینا بلیڈانز اپنے بھرے بھرے ہونٹوں کی وجہ سے خصوصی شہرت رکھتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی بھرپور ہونٹوں پر خوش رنگ لپ سٹک لگاکر پرستاروں کو بے چین کردینے والی تصاویر ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کردی ہے، جس میں بالآخر اپنے ہونٹوں کی شاندار خوبصورتی کا راز خود ہی دنیا کے سامنے کھول دیا ہے۔

چھوٹی سی بچی نے اپنے ہی والدین کی ایسی حالت میں ویڈیو فیس بک پر لائیو سٹریم کردی کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا، اس میں ایسا کیا تھا؟ دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

ایولینا کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کا ایک اسسٹنٹ ان کے اصلی ہونٹوں پر لگے ہوئے سلیکون کے ہونٹ انتہائی احتیاط کے ساتھ اتار رہا ہے۔ سلیکون کے بنے بھرے بھرے گلابی ہونٹ اترتے ہیں تو نیچے سے ان کے اصلی چھوٹے سے ہونٹ نکل آتے ہیں۔

ایولینا کی خوبصورتی کا یہ افسوسناک راز جان کر ان کے لاکھوں پرستاروں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ ویڈیو دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ اس مصنوعی خوبصورتی کی بجائے ایولینا اپنی قدرتی خوبصورتی پر اکتفا کرتیں تو اچھا ہوتا۔ تب بھی ان کے پرستاروں کی لاکھوں میں ہی ہوتی، اور انہیں یہ دھچکا بھی نہ لگتا کہ ان کی محبوب سلیبرٹی کا حسن جعلی ہے۔

Evelina Bledans by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -