وہ عرب ملک جس نے بل کلنٹن کو سالگرہ کے تحفے کے طور پر 10کروڑ روپے دئیے، کونسا ملک ہے؟ نام آپ سوچ بھی نہیں سکتے

وہ عرب ملک جس نے بل کلنٹن کو سالگرہ کے تحفے کے طور پر 10کروڑ روپے دئیے، کونسا ...
وہ عرب ملک جس نے بل کلنٹن کو سالگرہ کے تحفے کے طور پر 10کروڑ روپے دئیے، کونسا ملک ہے؟ نام آپ سوچ بھی نہیں سکتے

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی الیکشن جوں جوں قریب آتا جارہا ہے، دونوں صدارتی امیدواروں کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات میں بھی تیزی آتی جارہی ہے ۔ ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی خواتین کے متعلق شرمناک گفتگو کی ریکارڈنگ سامنے آنے کے بعد اب ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کے خاوند اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو ایک عرب ملک کی جانب سے لاکھوں ڈالر سالگرہ کے تحفے کے طور پر ملنے کا انکشاف سامنے آ گیا ہے۔

چین نے بنگلہ دیش پر بھی نوٹوں کی بارش کردی، اتنے ارب ڈالر دینے کا اعلان کہ بھارت اپنا سا منہ لے کر رہ گیا، بنگلہ دیش بھی ہاتھ سے نکل گیا

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق وکی لیکس نے ہیلری اور بل کلنٹن کے قریبی ساتھی اور ان کی انتخابی کمپین کے چیئرمین جان پوڈیسٹا کی ہیک کی گئی ہزاروں ای میلز میڈیا میں شائع کردی ہیں۔ کلنٹن فاﺅنڈیشن کے فارن پالیسی ڈائریکٹر ایمی ڈیسائی کی جانب سے متعدد اہم اہلکاروں کو لکھی گئی ای میلز بھی ان انکشافات کا حصہ ہیں۔ ان میں سے ایک ای میل میں ایمی ڈیسائی نے کلنٹن فاﺅنڈشن کے متعدد اہم عہدیداروں کو بتایا کہ قطر کی جانب سے بل کلنٹن کی سالگرہ کے موقع پر 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 10 کروڑ پاکستانی روپے) کے عطیے کا تحفہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ تحفے کے طور پر دیا گیا چیک پیش کرنے کے لئے قطری سفیر نے بل کلنٹن کے ساتھ ملاقات کے انتظامات کی درخواست بھی کی۔

لیک ہونے والی ای میلز سے پتہ چلتا ہے کہ اس تحفے کا وعدہ 2011ءمیں کیا گیا تھا جبکہ 2012ءمیں یہ رقم کلنٹن فاﺅنڈیشن کو دی گئی۔

مزید :

بین الاقوامی -