ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کے پاکستانی سربراہ کو سربیا میں سفیر لگانے کا فیصلہ

ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کے پاکستانی سربراہ کو سربیا میں سفیر لگانے کا فیصلہ
ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کے پاکستانی سربراہ کو سربیا میں سفیر لگانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) کو شفاف ادارہ قرار دینے پر حکومت پاکستان نے کرپشن پر نظر رکھنے والی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کے پاکستان میں سربراہ کو سفیر لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کے سربراہ عادل گیلانی کو حکومت کی جانب سے بیرون ملک سفیر تعینات کیا جائے گا ، اس حوالے سے وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کو سمری بھی بھجوادی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عادل گیلانی کو سربیا میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا جائے گا۔ اکتوبر 2015 میں ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) کو شفاف ادارہ قرار دیا تھا جس پر پاکستان میں موجود نمائندے کو نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -