شاہد آفریدی اور میانداد کے درمیان سیز فائر ہو گیا ،مصالحت کیلئے تیار،کل ملاقات متوقع :نجی ٹی وی

شاہد آفریدی اور میانداد کے درمیان سیز فائر ہو گیا ،مصالحت کیلئے تیار،کل ...
شاہد آفریدی اور میانداد کے درمیان سیز فائر ہو گیا ،مصالحت کیلئے تیار،کل ملاقات متوقع :نجی ٹی وی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آفریدی اور سابق کرکٹر جاوید میاں دا د کے درمیان جاری الفاظوں کی لڑائی اب ختم ہونے جارہی ہے کیونکہ دونوں مصالحت کیلئے تیار ہو گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق الزام تراشیوں کا معاملہ عدالت میں جانے سے پہلے ہی جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان سیز فائر ہوگیا، شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کی ملاقات کل متوقع ہے جس میں دونوں کے درمیان صلح ہونے کا امکانات روشن ہیں ۔نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ میانداد اس بار بھی وضاحت دینے اور الزام واپس لینے پر راضی ہوگئے تھے، لیکن دوسری ٹیلی کانفرنس کے بعد بھی پیش رفت نہ ہوسکی، اب امید کی جارہی ہے کہ کل دونوں کے درمیان مصالحت ہو جائے گی۔اس سے قبل میانداد آفریدی تنازع میں وسیم اکرم کے بعد دوسرا ثالث شاہد آفریدی کے چچا بھی بیچ میں آگئے جنہوں نے دونوں کے درمیان ٹیلی کانفرنس کرائی۔

مزید :

کھیل -