متحدہ بانی سے لا تعلقی کے لئے پارٹی آئین میں تبدیلیاں کی گئیں:فاروق ستار

متحدہ بانی سے لا تعلقی کے لئے پارٹی آئین میں تبدیلیاں کی گئیں:فاروق ستار
 متحدہ بانی سے لا تعلقی کے لئے پارٹی آئین میں تبدیلیاں کی گئیں:فاروق ستار

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ متحدہ بانی سے لا تعلقی کے لئے پارٹی آئین میں بھی تبدیلی کی گئیں،موجودہ ایم کیو ایم تبدیل شدہ اور جدت والی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام"دنیا کامران خان کے ساتھ " میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی چھوڑ کے گئے ہیں ان کے لئے ابھی بھی دروازے کھلے ہیں،ہم نے اسی پارٹی کو درست کرنا ہے۔23اگست کو شاید میرا ری ایکشن دیکھنے کے لئے مجھے چھوڑا گیا،متحدہ بانی سے لا تعلقی کے لئے پارٹی آئین میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔لوگ ہم سے محبت کرتے ہیں ،متنازعہ بیان پر آئین اور قانون کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے سب کچھ سن لیا ہے، تکرار سے کچھ فائدہ نہیں ہوگا۔6ستمبر کی ایم کیو ایم اورپی ایس پی کی ریلیوں کا موازنہ کرلیں۔موجودہ ایم کیو ایم تبدیل شدہ اور جدت والی ہے۔

مزید :

کراچی -