فلم میکنگ پراڈکٹ بن چکی ‘ جاوید شیخ

فلم میکنگ پراڈکٹ بن چکی ‘ جاوید شیخ
فلم میکنگ پراڈکٹ بن چکی ‘ جاوید شیخ

  

لاہور ( این این آئی) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ فلم میکنگ بھی اب پراڈکٹ بن چکی ہے جس کی موثر تشہیری مہم کے بغیر اچھے نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں رہا ،ہمیں وقت اور حالات کے ساتھ اپنی سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پروموشن فلم میکنگ کا انتہائی اہم ترین حصہ ہے جس کے لیے ہالی وڈ اور بالی وڈ باقاعدہ پلاننگ کرتا ہے کیونکہ جتنی کامیاب پروموشن اتنی اچھا رسپانس ملے گا۔ آج میڈیا کا دور ہے جب تک ہم اپنی فلم کی بہتر انداز میں تشہیر نہیں کریں گے اور اس کی پرموشن کے لیے کوئی کام نہیں کریں فلم کامیاب نہیں ہوسکتی۔ جاوید شیخ نے کہا کہ ملک کے بڑے بڑے ادارے اپنی پروڈکٹ کوعوام تک متعارف کرانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کررہے ہیں پاکستان بھر کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں تشہیری مہم کی جاتی ہے جب کہیں جاکے اس کے نتائج سامنے آتے ہیں مگر ہمارے فلم میکرپبلسٹی پر ایک پائی بھی خرچ کیے بغیر بہترین نتائج حاصل کرنا چاہ رہے ہیں جو کہ ناممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب دور بدل چکا ہے اب تو ہمارے لیے بہت سے دروازے کھلے ہوئے ہیں ہم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی پروڈکٹ کو بہترین پرموشن سے کامیاب کر سکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -