ایشوریارائے پرفلم اے دل ہے مشکل کی تشہیری مہم میں حصہ لینے پر پابندی

ایشوریارائے پرفلم اے دل ہے مشکل کی تشہیری مہم میں حصہ لینے پر پابندی
 ایشوریارائے پرفلم اے دل ہے مشکل کی تشہیری مہم میں حصہ لینے پر پابندی

  

ممبئی(این این آئی) فلم اے دل ہے مشکل بالی ووڈ میں وہ فلم ہے جس کا مداحوں کو فلم کی کاسٹ کے باعث بہت انتظارہے ٗ فلم کے ٹیزراورٹریلرکو بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے جس کے بعد مداحوں کا انتظاراوربھی بڑھ گیا ہے تاہم سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن کو ہدایتکار نے فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کی پروموشن کرنے سے روک دیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی جس کی پروموشن فلم میں مرکزی کردارادا کرنے والے اداکار رنبیرکپورکی جانب سے تیزی سے شروع کردی گئی ہے تاہم فلم کے ہدایتکار نے سابق ملکہ حسن اور مایہ نازاداکارہ ایشوریا رائے کو فلم کی پروموشن نے بالکل منع کردیا ہے تاہم اس کی وجہ ہر گزیہ نہیں ہے کہ اداکارہ کو چاکلیٹی ہیرورنبیرکپورکے ساتھ فلمائے گئے کچھ بے باک اورقابل اعتراض مناظرکے حوالے سے سوالات کا جواب دینا پڑیگا جس سے بچن خاندان بھی ناراض ہے۔

ایشوریہ رائے بچن کو فلم کے ہدایتکارکی جانب سے تشہیرکا اس لیے منع کیا گیا کیونکہ اگرایشوریا رائے نے فلم کی اکیلے ہی پروموشن کرنا شروع کردی تو مداحوں کو یہ تاثرجائیگا کہ اداکارہ نے فلم میں مرکزی کردارادا کیا ہے ٗ اداکارہ کا فلم میں ایک چھوٹا سا کردارہے۔دوسری جانب اداکارہ انوشکا شرما نے فلم میں مرکزی کردارادا کیا ہے جوآج کل اپنی نئی آنے والی امتیازعلی کی فلم ‘‘دی رنگ’’ میں مصروف ہیں تاہم انوشکا کی مصروفیت ختم ہونے کے بعد دونوں اداکارائیں ایک ساتھ فلم کو جلد پروموٹ کریں گی۔واضح رہے کہ فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ رواں ماہ 28 اکتوبرکو ریلیزکی جائیگی۔

مزید :

کلچر -