ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیاں دھری کی دھری رہ گئی

ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیاں دھری کی دھری رہ گئی

  

ممبئی( آن لائن ) ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باوجود پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان کو بالی ووڈ میں ایک اور فلم مل گئی ہے۔گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے اور فلموں کی نمائش روکنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد کئی فنکاروں نے بھارت چھوڑ دیا تھا جب کہ انتہا پسندوں نے یہیں بس نہیں کی اور پاکستانی فنکاروں کو فلموں میں کام دینے والے بھارتی پروڈیوسرز کو بھی مارنے کی دھمکیاں دیں لیکن ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باوجود پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں مقبولیت کم نہیں ہوئی ہے اور اس سب کے باوجود فواد خان کو ایک اور پاکستانی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکارہرش نرائن نے پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان کو پاکستان اور بھارت میں امن قائم کرنے کے لیے فلم ’’یہ رستے ہیں پیار کے‘‘ میں کام کرنے کی پیش کش کی جسے اداکار نے قبول کرتے ہوئے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے۔ فلم میں فواد خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔

اور فلم 2 موسیقاروں کی کہانی پر مبنی ہے تاہم فلم کی کاسٹ کا حتمی اعلان دونوں ممالک میں کشیدگی کم ہونے پر کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -