مشکلات سے گھبرانے کی بجائے ان کا مقابلہ کرنا چاہیے ‘ نادیہ علی

مشکلات سے گھبرانے کی بجائے ان کا مقابلہ کرنا چاہیے ‘ نادیہ علی
 مشکلات سے گھبرانے کی بجائے ان کا مقابلہ کرنا چاہیے ‘ نادیہ علی

  

لاہور ( این این آئی ) اداکارہ و ماڈل نادیہ علی نے کہا ہے کہ زندگی کے ہر شعبہ میں سازشیں اور مشکلات ہوتی ہیں مگر ہمیں ان سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ ان کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ محنت اورلگن کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے اور جو اس پر ثابت قدم ہوکر چلے توکامیابی اس کا مقدر بن جاتی ہے۔زندگی کے ہر شعبہ میں سازشیں اور مشکلات ہوتی ہیں مگر ہمیں ان سے گھبرانا نہیں چاہیے۔نادیہ علی نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں لابی سسٹم کے بارے میں سنا ضرور ہے مگر ذاتی طور پر مجھے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا۔ابھی تک جتنا بھی کام کر رہی ہوں اس میں میری اپنی محنت اور پرفارمنس ہے۔

مزید :

کلچر -