اداکار بین ایفلک کی نئی ایکشن تھرلر فلم دی اکاؤنٹینٹ‘ کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا

اداکار بین ایفلک کی نئی ایکشن تھرلر فلم دی اکاؤنٹینٹ‘ کا لاس اینجلس میں رنگا ...

  

لاس اینجلس(این این آئی) ہالی وڈ کے نامور اداکار بین ایفلک کی نئی ایکشن تھرلر فلم دی اکاؤنٹینٹ‘ کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں کاسٹ نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ہدایتکارگیون او کونر کی سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے اکاؤنٹینٹ کے گِرد گھوم رہی ہے جو جرائم پیشہ افراد کے اکاؤنٹس کی دیکھ بھال کرتا ہے اور ایک دن خود بھی بڑی مشکل میں پھنس جاتا ہے۔مارک ولیمز اورہاول ٹیلر کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں معروف ہالی وڈ اداکار بین ایفلک مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اینا کینڈرک ، جے کے سائمنز، جان برنتھل،جیفری ٹیمبراورجان لیتھگواہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ایکشن سے بھرپور اس تھرلر ڈرامہ فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت آئندہ چوبیس گھنٹوں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔

مزید :

کلچر -