جس میں ٹیلنٹ ہو وہ اپنے آپ کو ایک دن منوا ضرور لیتا ہے ‘ ظفری خان

جس میں ٹیلنٹ ہو وہ اپنے آپ کو ایک دن منوا ضرور لیتا ہے ‘ ظفری خان

  

لاہور ( این این آئی) معروف کامیڈین اداکار ظفری خان نے کہا ہے کہ جس میں ٹیلنٹ ہو وہ اپنے آپ کو ایک دن منوا ضرور لیتا ہے ، اپنے فن کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر رہا ہوں اور یہی میری زندگی کا اثاثہ ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ ملک نہیں تو میں کچھ بھی نہیں میں آج جو کچھ ہوں اپنے ملک کی وجہ سے ہوں۔ مجھے فخر ہے کہ ہمارے کامیڈینز نے دیار غیر میں وطن عزیز پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ ظفری خان نے کہا کہ ٹیلنٹ کو دبایا تو جا سکتا ہے مگر اس کو ختم نہیں کیا جا سکتا جس میں بھی ٹیلنٹ ہو تا ہے ایک دن وہ اپنے آ پ کو ضرور منوا لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فن کے ذریعے لو گو ں کے چہر وں پر مسکراہٹیں بکھیر رہا ہوں اور یہی میر ی زندگی کا اثاثہ ہے میں اس بات پر ہمیشہ فخر کرتا ہوں کہ میں نے اپنی محنت کے بل بوتے پر شو بزکی دنیا میں ایک مقام پیدا کیا ۔

مزید :

کلچر -