ہم نے بھارتی ڈراموں کو شکست دیدی ،بشریٰ انصاری

ہم نے بھارتی ڈراموں کو شکست دیدی ،بشریٰ انصاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ ہم نے بھارتی ڈراموں کو شکست دیدی ، انکا کوئی بھی پروگرام پاکستان میں قابل ذکر نہیں رہا ، ہمارے فنکاروں نے بہت محنت اور لگن سے کام کیا جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹی وی ڈرامہ نے دنیا بھر میں اپنے معیار کی وجہ سے بے حد مقبولیت اور شہرت حاصل کی ہے اور آج ہمار ڈرامہ سب سے بہتر ہے، اردو ڈرامے کے حوالے سے ہم سر فہرست ہیں، ہم نے بھارتی ثقافت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بھارتی ڈراموں کو شکست دے دی ہے ۔اب بھارتی چینلز سے کوئی بھی پروگرام پاکستان میں قابل ذکر نہیں رہا۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ پاکستان میں بننے والے ڈرامے کہانی اور پروڈکشن کے اعتبار سے سب سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں ۔
،ہمارے ملک میں موجود ٹیلنٹ نے گزشتہ چند سالوں میں سب کو حیران کردیا۔ نئے لکھنے والوں نے اپنے بہترین موضوعات سے ناظرین کو بامقصد ڈرامے دیکھنے کو دیئے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فنکاروں نے بہت محنت اور لگن سے کام کیا ہم اپنے ملک میں مقابلہ کی فضا کو پروان چڑھانے کی کوشش کررہے ہیں جس کی وجہ سے ایک اچھی پروڈکشن سامنے آرہی ہے ۔

مزید :

کلچر -