شاہپورکانجراں مویشی منڈی میں صفائی ستھرائی کے بعد کانگو سپرئے کا عمل جاری

شاہپورکانجراں مویشی منڈی میں صفائی ستھرائی کے بعد کانگو سپرئے کا عمل جاری

  

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہورڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی نے لاہور شاہپورکانجراں مویشی منڈی میں صفائی ستھرائی کے بعد کانگو سپرئے کا عمل جار ی تفصیلات کے مطابق لاہور شاہ پورکانجراں مویشی منڈی میں گزشتہ روز پنجاب بھرسے ہزاروں کی تعداد میں جانور مویشی منڈی میں خریدوفروخت کے سلسلے سے لائے جاتے ہیں ۔جس کی وجہ سے منڈی میں ایک جمع گفیر ہوجاتا ہے ۔اتنی بڑی تعداد میںآئے ہوئے جانورو ں کا فاضل مادہ مویشی منڈی میں گندگی کی بڑی وجہ بنتا ہے ۔جس کی صفائی ستھرائی کے لیے اورمنڈی کو خوبصورت بنانے کے لیے لاہورڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی نے ورکرز کی 4ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جوکہ 4ورکرز پر مشتمل ہیں۔بہتر صفائی کے لیے مشینری کا استعمال بھی کیا جارہا ہے ۔جس میں وٹربوزل،ٹریکٹر شامل ہیں۔صفائی کے بعد کانگو سپرئے بھی کیا جارہا ہے تاکہ کانگو جیسے مہلک مرض پر مکمل قابو پایا جا سکے۔اے ایم آپریشنل کیٹل مارکیٹ کا کہنا ہے کہ ہم منڈی میں صفائی کا خاص خیال رکھتے ہیں اور اسی لیے روز انہ کی بنیاد پر خصوصا بدھ کے بعد ہم منڈی میں ورکرز کی ٹیمیں تشکیل دیکر صفائی کا عمل شروع کر دیتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کانگو سپرئے بھی کیا جاتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -