تفریحی مقامات پرگرانفروشی عروج پر شائقین مایوس
لاہور(دیبا مرزا سے :تصاویر ندیم احمد)شہر بھر کے تفریحی مقا مات پر قائم کینٹینوں اور ٹک شاپس پر اوور چارجنگ عروج پر پہنچ گئی،لاہوریوں سمیت دوسرے شہروں سے آئے ہو ئے سادہ لو ح لوگوں کو دو نوں ہا تھوں سے لو ٹا جا نے لگا ۔حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں سے بڑھ کے من ما نے دام وصول کر نے لگے ۔تفصیلات کے مطا بق صو با ئی دارالحکو مت میں واقع ریس کو رس پاک،با غ جنا ح ،سنٹرل پارک،چڑیا گھر سمیت دیگر تفریحی مقا مات پر آئے شہریوں ساجد، روبینہ ، اقرا، اکرام ،زوہیب، ثناء، نتا شہ نے گز شتہ رو ز ’’روزنا مہ پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہوئے بتا یا کہ کہ ہمیں یہا ں پر آتے کا فی عرصہ ہو گیا ہے بلکہ تقریبا ہفتہ میں ایک دن تو لاز می بچوں کے ساتھ تفریح کیلئے آتے ہیں لیکن وقت گزر نے کے ساتھ ساتھ یہاں پرتفریح کے لئے تو کسی چیز کا اضا فہ نہیں ہوا البتہ کھا نے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو نے لگی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آتے تو تفریح کی غر ض سے ہیں لیکن بچوں کی فر مائشوں کے چکر میں جیب خا لی کر کے جا نا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک تو ویسے ہی چیزوں کے دام مہنگے ہیں اور دوسری جا نب ان کا معیار بھی انتہا ئی گر ا ہواہے ۔ انہوں نے کہا کے حکومت کو چاہیے کہ اس طر ف فوری تو جہ مبذو ل کر ے تا کہ اس مصنو عی مہنگا ئی سے جان چھٹرا ئی جا سکے جبکہ دوسری جانب چڑیا گھر کنٹین انتظا میہ اور دیگر کا کہنا ہے کہ ہم صفائی ستھرائی اور معیار کو مد نظر رکھتے ہیں اوور چارجنگ صرف ایک جگہ پرنہیں ہے ہر جگہ پر تقریبا ایک سے ریٹ مقرر ہیں اگر ہم ریٹوں میں تھوڑا بہت فرق کر تے بھی ہیں تو صرف اس لئے کیونکہ ہم نے بھی اپنے اخراجات پورے کرنے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تا ثر غلط ہے کہ چیزوں کا معیار ٹھیک نہیں ،کھا نے پینے کی اشیاء کی تیا ری کے وقت ہم حفظان صحت کے اصو لوں کو مد نظر ر کھتے ہیں ۔