پی ٹی آئی نے سڑکوں کو وسیع اور مزید انڈر پاس تعمیر کرنے کے مطالبے پر مبنی قرار داد جمع کروا دی

پی ٹی آئی نے سڑکوں کو وسیع اور مزید انڈر پاس تعمیر کرنے کے مطالبے پر مبنی ...

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف نے لاہور میں ٹریفک مسائل کے باعث سڑکوں کو وسیع اور مزید انڈر پاس تعمیر کرنے کے مطالبے پر مبنی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی محمد سبطین خان کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور شہر میں ٹریفک کا اژدھام ہے جبکہ حکومت کی طرف سے 200میٹرو بسیں چلانے کے عمل درآمد پر عام آدمی کا پیدل چلنا بھی دشوار ہو جائے گا لہٰذا یہ ایوان حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ میٹرو بسیں چلانے سے پہلے سڑکوں کو سیع اور مزید انڈر پاس تعمیر کیے جائیں ۔ نیز لاہور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سڑکوں کو بھی وسیع کیا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -