قبضہ گروپ نے ایل ڈی اے کی جگہ پر سینکڑوں مکان بنوادیے، اتھارٹی کو کروڑوں روپے کا نقصان

قبضہ گروپ نے ایل ڈی اے کی جگہ پر سینکڑوں مکان بنوادیے، اتھارٹی کو کروڑوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی رہائشی سکیموں میں غیر قانونی تعمیرات کی آڑ میں ایل ڈی اے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا انکشاف ،ایل ڈی اے کی اسٹیٹ برانچوں کے عملے کی چاندی ،لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر ایل ڈی اے کی اراضی پر سینکڑوں مکانات بغیر کسی ملکیت کے بنوا دئیے،یہ غیر قانونی تعمیرات جوہر ٹاؤن سکیم،گجر پورہ سکیم ،سبزازارسکیم اور مصطفٰی ٹاؤن سکیم میں کروائی جارہی ہیں تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن سکیم گجر پورہ سکیم سبزازار سکیم اور مصطفٰی ٹاؤن سکیم میں اتھارٹی کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کرا دی گئیں ، جن پلاٹوں پر یہ غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں ، نہ تو ایل ڈی اے کی ایگزیمشن اور نہ ہی اسٹیٹ برانچ میں ان کی کوئی فائل ہے ، ان پلاٹوں کی کوئی نیلامی بھی نہیں ہوئی یہ تمام پلاٹ جن پر غیر قانونی تعمیر ات کی گئی ہیں، ایل ڈی اے کی پراپرٹی ہے ،اور اس کو ایل ڈی اے کے اپنے ہی ملازمین جن کو اس پراپرٹی کا رکھوالہ بنایا گیا ہے وہی اس پر لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر اس پر غیر قانونی تعمیرات کروا رہے ہیں ،محمد علی جو ہر ٹاؤن کے سی بلاک کے سینکڑوں پلاٹوں پر لینڈ مافیا کا قبضہ ہے ،اور تو اور سی بلاک کے پارک پر بھی لینڈ مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے اور پورے پارک پر بستی بنا دی گئی ہے جس کو مافیاکچی آبادی کا نام دیتا ہے ،اس کو شاید یہ معلوم نہیں کہ قانون کے مطابق وہی کچی آبادی لیگل ہے جو 1985سے پہلے کی ہے اس لئے لاہور کی تمام لیگل کچی آبادیاں 1985سے پہلے کی ہیں ،جبکہ پارک پر قبضہ 1990کے بعد کیا گیا ہے ،جس کو ایل ڈی اے آج تک نہیں گرا سکا ،اس کے علاوہ مصطفی ٹاؤن کے تما م بلاکوں میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ،خاص کر شہباز بلاک اور ہدایت اللہ بلاک سر فہرست ہیں ،اسی طرح سبزازار کے ایچ ون بلاک، ایل بلاک ، ایم بلاک ،این بلاک میں غیر قانونی تعمیرات کی جا رہی ہیں ،گجر پورہ سکیم میں بھی غیر قانونی تعمیرات کروائی جا رہی ہیں اس حوالے سے ایل ڈی اے کے افسران کا کہنا ہے کہ رہائشی سکیموں میں تمام غیر قانونی تعمیرات گرا دی گئی ہیں ،صرف وہی غیر قانونی تعمیرات نہیں گرائی گئی جن کے پاس حکم امتناعی موجود ہیں ،اس پر بھی ایل ڈی اے کا لیگل سیکشن کام کر رہا ہے ،جیسے ہی کورٹ کی طرف سے ایل ڈی اے کے حق میں فیصلہ ہوتا ہے ،اتھارٹی فوری طور پرتمام غیر قانونی تعمیرات گرا دے گی