اسحاق ڈار کا ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا بیان مضحکہ خیز ہے،یاسر گیلانی

اسحاق ڈار کا ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا بیان مضحکہ خیز ہے،یاسر گیلانی

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان کہ مْلک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا اور ترقی کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو دْور کیا کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اْنہیں خصوصی خدمات اور کامیابیوں پر آئی ایم ایف کی طرف سے خصوصی ایوارڈ پاکستان اور عوام کی دشمنی کی بناء پر دیا گیا ہے، یہاں سے جاری کردہ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم نہیں ہو سکی۔ عوام کی بہت بڑی تعداد اشیائے ضرورت کی قیمتوں کے بڑھنے سے سخت پریشان ہے اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ عوام کی مالی پریشانیوں میں اِس لئے بھی اضافہ ہوا ہے کہ حکومت نے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -