مسلم لیگ ن کی حکومت نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا،مدیحہ وقاص

مسلم لیگ ن کی حکومت نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا،مدیحہ وقاص

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مد یحہ و قا ص نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا اور آج بھی محاذآرائی کی سیاست پر کارفرما ہے اور مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپوزیشن کے سوالوں کو اہمیت نہیں دی گئی یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف پانامہ لیکس کے معاملے میں اپنے خاندان کی پوزیشن واضح نہیں کر سکے وزیر اعظم عوام کی امنگوں پر پورے نہیں اُترے اور ناقص پالیسیوں کو دفاع کرنے میں قوم کا وقت برباد کیا اربوں کھربوں روپے کے اثاثہ جات رکھنے والے 3کروڑ 60 روپے کا ٹیکس ادا کر کے سمجھتے ہیں کہ پاکستان پر بہت احسان کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا اُن کا موجودہ دور بھی ناکام سکیموں اور محاز آرائی پر مبنی ہے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا میاں برادران کا وطیرہ نہیں۔ عوام کی تکلیفوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے اگر حکمرانوں نے اپنی ترجیحات پر غور نہ کیا تو مسلم لیگ ن سمیت قوم کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا30اکتو بر کو اسلام آباد میں عمران خان کی آواز پر لا کھو ں افر اد جلسہ میں شرکت کر کے ثا بت کر دیں گے کہ عو ام لیٹرے ٹو لہ سے نجا ت چاہتی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -